نوشہرہ، وزارت اعلیٰ کے دعویدار پرویز خٹک خاندان سمیت ہار گئے

ویب ڈیسک: وزارت اعلیٰ کے منصب کے دعویدار پرویز خٹک کو خاندان سمیت الیکشن 2024ء میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ضلع نوشہرہ میں انتخابات کے دوران سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو دو بیٹوں اور داماد سمیت تمام حلقوں پر مات کھانی پڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق ضلع نوشہرہ سے این اے 33 سمیت پی کے 87 اور 88 پر انتخاب لڑنے والے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین بروپز خٹک پر مدمقابل حاوی رہا۔
پی کے 85 پر پرویز خٹک کا بیٹا سابق ایم پی اے ابراہیم خٹک اور پی کے 86 پر اسمعیل خٹک ، این اے 34 اور پی کے 89 پر پرویز خٹک کے داماد سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک کو شکست کھانی پڑی گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل بیانات مسترد، تجارتی پابندی برقرار رہے گی، ترکیہ