شیر افضل مروت

لکی مروت کے حلقہ این اے 41 پر شیر افضل مروت کامیاب

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے حلقہ این اے 41 پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت 117395 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیدیئے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ضلع لکی مروت نے واحد قومی نشست کا نتیجہ جاری کردیا۔ آر او کے فیصلے کے مطابق ضلع لکی مروت کے حلقہ این اے 41 پر مقابلہ لڑنے والے آزاد امیدوار شیر افضل مروت مجموعی طور پر 117396 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔
انہوں نے مدمقابل مولانا فضل الرحمن کے فرزند کو 49404 ووٹوں کی برتری سے شکست دیدی۔ اس حلقہ پر جے یو آئی کے اسجد محمود 69303 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
اس حلقہ پر مروت قومی اتحاد کے امیدوار سلیم سیف اللہ خان46070 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مشہور ڈرامہ نگار عاشق حسین کی حکومت سے مالی امداد کی اپیل