یورپی یونین

الیکشن 2024، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے پر افسوس ہے،یورپی یونین

ویب ڈیسک: یورپی یونین نے گزشتہ روز پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ مکمل ہونے کا جائزہ لیا ہے،
کئی ماہ کے التواء اور غیریقینی صورتحال اور ایک کشیدہ سکیورٹی ماحول کے بعد انتخابی عمل مکمل ہوا،
جس میں پاکستانی عوام کی شرکت جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے،
خواتین اور دیگر اقلیتوں نے درپیش نظامی رکاوٹوں کے باوجود اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔
یورپی یونین نے اپنے ردعمل میں مزید کہا ہے کہ ہم کچھ امیدواروں کو سیاسی عمل سے دور رکھنے، اظہار رائے پر پابندی اور انٹرنیٹ کی بندش کی مذمت کرتے ہیں، ہمیں شدید مداخلت کے الزامات کی وجہ سے ایک برابری کا میدان نہ ہونے پر افسوس ہے۔

مزید پڑھیں:  مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیاگیا، شرح سود 22فیصد برقرار