84 نشستوں

سندھ اسمبلی، پاکستان پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے

ویب ڈیسک: سندھ اسمبلی کی نشستوں کے نتائج مکمل، پاکستان پیپلزپارٹی 84 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
سندھ اسمبلی کے تمام نشستوں کے نتائج الیکشن کمیشن کے ای ایم ایس سسٹم پر موصول ہوگئے۔
الیکشن کمیشن کو موصول نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان 28 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔
نتائج کے مطابق عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کی نشستیں جیتنے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 14 ہے۔ جی ڈی اے اور جماعت اسلامی 2،2 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہیں۔
الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے 130 حلقوں کے فارم 47 جاری کردئیے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے