پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی: 126 آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کے نتائج کا اعلان بھی کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کو پنجاب کے کل 296 حلقوں میں سے 295 کے نتائج موصول ہو گئے جبکہ حلقہ پی پی گجرات کا نتیجہ تاحال باقی ہے۔
اب تک کے نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی میں 126 آزاد امیدواروں نے انتخابی میدان مار لیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے 131 امیدوار کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے 10 اور مسلم لیگ کے 8 امیدوار صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے۔
نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی، تحریک لبیک اور مسلم لیگ ضیاء ایک ایک نشست لینے میں کامیاب ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمدکرنے کا فیصلہ وفاق کرتا ہے، محسن نقوی