ن لیگ خیبر پختونخوا

ن لیگ خیبر پختونخوا نے بھی انتخابی نتائج کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا نے بھی عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے دس حلقے کھولنے کا مطالبہ کردیاہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے کہا کہ پورے صوبے میں جعلی فارم 45 تقسیم کئے گئے، خیبرپختونخوا میں سابق جنرل فیض کے مشن کو انجینئرڈ کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنی فارم 45 میں بتائی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن سے دس حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں، دس حلقے کھلیں گے نہیں تو انتخابی نتائج کوئی جماعت تسلیم نہیں کرے گی، خیبرپختونخوا میں تیسری جعلی اسمبلی بنا کر پختون قوم کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں انارکی پھیل رہی ہے، ملک کے وجود کیخلاف سازشیں بنی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا