پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں

پشاور، پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کیلئے دائر درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس عتیق شاہ نے کی۔ اس موقع پر وکیل درخواست گزار شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کل جو ڈیویلپمنٹ ہوئی اس کے بعد پارٹی نے مجھے کوئی مزید ہدایت نہیں کی۔ سینئر وکیل قاضی انور اسلام آباد میں ہیں، اس کیس کو کل سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ ایسا تو نہیں ہوسکتا، کل تو ہمارے پاس اور کیسز بھی ہیں۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ یہ درخواست تو آپ کی استدعا پر آج مقرر ہوئی ہے۔
بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ایڈیشنل رجسٹرار بھیج دیتے ہیں، جلد سماعت کی ضرورت ہو تو درخواست دیدیں، سماعت کے لئے اس کو مقرر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا