مجتبیٰ شجاع الرحمن

ن لیگ کا مجتبیٰ شجاع الرحمن کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے پر اتفاق

ویب ڈیسک :مسلم لیگ (ن) نے مجتبیٰ شجاع الرحمن کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے پر اتفاق کر لیا ہے ۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی سربراہی میں جاتی امرا میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب ممبران پنجاب اسمبلی نے شرکت کی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگی ممبران سمیت آزاد اراکین بھی شریک ہوئے جب کہ مخصوص نشستوں کیلئے نامزد ارکان بھی اجلاس میں شامل تھے، اجلاس میں کل 218 ارکان شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا اظہار کیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق کرلیا ہے جب کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ظہیر چنہڑ کا نام زیر غور ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق