محمد عامر

شاہین شاہ آفریدی پر کپتانی کا کوئی دباﺅ نہیں، محمد عامر

ویب ڈیسک: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، سلیکٹرز اپنی سلیکشن کا دائرہ صرف پی ایس ایل تک نہ محدود کریں۔
عامر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی جب محسوس کرتا اگر میں کرکٹ نہیں کھیلتا، لیگز کرکٹ انجوائے کررہا ہوں اور بہت خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا نہیں سوچا، واپسی کا گرین سگنل مل رہا ہے یا نہیں اللہ بہتر جانتا ہے لیکن میرے ذہن میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بات نہیں ہے۔
شاہین آفریدی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی انجری سے واپس آئے ہیں انہیں وقت دینا پڑے گا، پی ایس ایل کے میچزمیں ان کی پیس نظر آئی ہے، جب تک وہ لمبے اسپیل نہیں کریں گے ردھم نہیں آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کا ردھم چار اوور سے نہیں بلکہ لمبے اسپیل سے آئے گا، شاہین پروفیشنل بولر ہیں ان پر کپتانی کا کوئی دباو نہیں اور یہ تاثر غلط ہے کہ کپتانی کی وجہ سے ان کی بولنگ میں فرق پڑا ہے۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف