انسداد پولیو مہم

لکی مروت میں 5رروزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں 5رروزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر لکی مروت رحمت علی نے بچے کو پولیو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔
مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 221398 بچوں کو پولیو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ،جس کے لئے1011 پولیو ورکرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں
پولیو ٹیموں میں915 موبائل،53 فکسڈ،13 ٹرانزٹ اور 10 رومنگ ٹیمیں شامل،موثر نگرانی کیلئے 54 یوپیک چیئرمین اور 257 ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کے شیخ جعفر مندو خیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ