عام انتخابات میں دھاندلی، پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ

ویب ڈیسک: عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے وہ اس بارے میں پراعتماد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، بیک جنبش قلم ہماری نشستوں پر ضرب لگائی گئی۔
وزارت عظمیٰ کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار عمر ایوب کا کہنا تھا کہ لودھراں میں ہماری سیٹ پر شب خون مارا گیا اور ہماری سیٹ واپس لے لی گئی۔
ان تمام مسائل کی وجہ سے پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں‌احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے عامر ڈوگر جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لئے جنید خان کا انتخاب کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے1ارب10کروڑ ڈالرز موصول