عامر ڈوگر

عامر ڈوگر سپیکر قومی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے عامر ڈوگر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر نامزد کردیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے عامر ڈوگر کو اسپیکر قومی اسمبلی جبکہ جنید خان کو ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے۔
بڑے عرصے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ان کے حوصلے بلند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں ہم آخری دم تک لڑیں گے جیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  علی رضا عابدی قتل کیس میں 4ملزمان کو عمر قید کی سزا