برطانوی رکن پارلیمنٹ

بھارت برطانیہ میں سکھوں کو نشانہ بنا رہاہے،برطانوی رکن پارلیمنٹ

ویب ڈیسک:برطانوی رکن پارلیمنٹ پریت کور گل نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھارت پر الزام لگایا ہے کہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ برطانیہ میں سکھ کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
پریت گل نے کہا ”جمہوریت میں اختلاف رائے کو خاموش کرنے کے لیے بین الاقوامی جبر انتہائی سنگین ہے۔
حالیہ مہینوں میں فائیو آئیز ممالک نے برطانیہ میں سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے والے ہندوستان سے روابط رکھنے والے ایجنٹوں کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، سب سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ مبینہ طور پر قتل کیے گئے ہیں اور قتل کی سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
دریں اثنا بھارتی وزیرخارجہ نے ایم جے شنکر نے ہندوستانی سفارت کاروں پر حملوں کے خلاف عدم فعالیت کے لیے مغرب پر تنقید کی۔
جے شنکر نے کہا، ”ہم توقع کرتے ہیں کہ سان فرانسسکو میں ہمارے قونصل خانے پر حملے کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ہم ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی توقع کرتے ہیں جنہوں نے لندن میں ہمارے ہائی کمیشن پر حملہ کیا اور ہم ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی توقع رکھتے ہیں جو ہمارے سفارت کاروں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی