خیبر پختونخوا اراکین حلف

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے نومنتخب اراکین اسمبلی آج حلف لیں گے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کے اجلاس آج منعقد ہوں گے جس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی اجلاس کا آغاز آج صبح 11 بجے ہوگا۔ اجلاس میں حلف برداری کے بعد نومنتخب ممبران حاضری رجسٹرڈ پردستخط کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی بھی آج 5 بجے تک جمع کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار

دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے اسمبلی ہال میں بھی نومنتخب اراکین کی حلف برداری تقریب آج منعقد ہو رہی ہے جس میں منتخب اراکین حلف لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر سرفراز بگٹی اور بی اے پی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے سینیٹ کی رکنیت چھوڑ کر صوبائی اسمبلی جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آج وہ دونوں بھی ممبر صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیں گے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کے اجلاس آج ہوں گے، دونوں اجلاسوں کیلئے ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی توپوں کارخ مولانا فضل الرحمان کی طرف