ملک کو سیاہ ترین دور میں دھکیلا جا رہا ہے، شیر افضل مروت

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کا ملکی صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ نااہلی اور کرپشن کے باعث ملک کو تاریخ کے سیاہ ترین دور میں دھکیلا جا رہا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے بجلی اور گیس کی قلت کے باوجود بھاری بلوں اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کی نشاندہی کی۔
شیر افضل مروت نے اپنے ایکس اکاونٹ پر کہا کہ یہ تبدیلی کا وقت ہے، ایسے لیڈرز کی ضرورت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرے۔ ساتھ ہی ملک کو اس بحرانی کیفیت سے نکالے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب