بین الاقوامی صحافیوں کا غزہ کی پٹی تک مکمل رسائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: بین الاقوامی صحافیوں کی جانب سے غزہ کی پٹی تک مکمل رسائی کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی صحافیوں کے ایک گروپ نے ایک کھلا میں اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ صحافتی فرائض کی اداءیگی کیلئے انہیں غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے۔
بین الاقوامی صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگی صورتحال کے باعث غیر ملکی صحافیوں کو علاقے تک رسائی نہیں دی جا رہی۔
ذرائع کے مطابق غزہ کے مقامی صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کا مطالبہ بھی خط میں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فلسطین اسرائیل جنگ میں 126 صحافی جان بحق ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  9مئی :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عام معافی کا مطالبہ کردیا