بائیڈن

بائیڈن کا غزہ کے شہریوں کو خوراک پہنچانے کا اعلان

ویب ڈیسک:امریکا کے صدر جو بائیڈن نے غزہ کے محصور شہریوں کو خوراک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد طیاروں کے ذریعے خوراک کے پیکٹ برسانا شروع کریں گے ۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ غزہ کے باشندوں کو جس قدر خوراک کی ضرورت ہے اس سے کہیں کم خوراک ان تک پہنچائی جارہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل امریکی عہدیداران نے کہا تھا کہ وائٹ ہاس غزہ کی پٹی پر امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے امداد پہنچانے کے امکانات پر غور کر رہا ہے، فضائی راستے سے امداد پہنچانے پر غور ، زمینی راستے سے امداد پہنچانے میں دشواری اور امدادی عمل کے سست روی کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بہت بڑے پیمانے پر نقلِ مکانی ہوئی ہے اور کم و بیش 6 لاکھ افراد خوراک کی انتہائی قلت کا شکار ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جن کو قحط جیسی صورتِ حال سے دوچار ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن پر آج 3 بجے طلب