اپر چترال اور اپر دیر کو ریلیف ہیڈ سے مزید 3، 3 کروڑ روپے جاری

ویب ڈیسک: اپر چترال اور اپر دیر کو ریلیف ہیڈ سے مزید 3، 3 کروڑ روپے جاری کر دیئَے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق فنڈ کا اجراء وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
اپر چترال اور اپر دیر کی متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کے لیے رقم جاری کی گئی ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ۔متاثرہ افراد کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، محکمہ تعلیم میں مختلف کیڈر کی 12 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف