پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں فائرنگ ،ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید

ویب ڈیسک:لکی مروت کے تھانہ پیزو کے علاقہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید ہو گئے ۔
واقعہ پیزو بازار میں ٹانک موڑ کے قریب پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل حفیظ اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ ٹریفک انچارج پیزو ہیڈ کانسٹیبل زرم خان شدید زخمی ہو گیا ۔
زخمی اہلکار کو فوری طورپر علاج معالجے کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی زندگی کی باری ہار گیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او طارق حبیب جائے وقوعہ پہنچ گئے جہاں انکی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کی جائے،فضل شکور خان