خیبر پختونخوا کابینہ

خیبر پختونخوا کابینہ کے ممبران کو قلمدان تفویض

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ میں شامل وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض کر دیئے،اسٹیبلٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطاق ارشد ایوب خان کو محکمہ بلدیات،امجد علی کو ہائوسنگ ، سید قاسم علی شاہ کو صحت جبکہ بیرسٹر محمد علی سیف کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیا۔
مینا خان کو اعلیٰ تعلیم ،شکیل احمد کو مواصلات و تعمیرات ،فضل حکیم کو جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات جبکہ عدنان قادری کو حج اوقاف کا قلمدان تفویض کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عاقب اللہ کو آبپاشی محمد سجاد کو زراعت ،فضل شکور خان کو محنت نذیر احمد عباسی کو مال ،پختون یار کو آبنوشی آفتاب عالم کو قانون و انسانی حقوق اور خلیق الرحمن کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت دے دی گئی ہے ۔
فیصل ترکئی ابتدائی و ثانوی تعلیم ،ظاہر شاہ طورو خوراک کا محکمہ دے دیا گیا ۔
سید فخر جہاں کو کھیل و امور نوجوانان، مزمل اسلم کو محکمہ خزانہ ، مشال یوسفزئی کو سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زاہد چن زیب کو ثقافت سیاحت و آثار قدیمہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ خالد لطیف کو سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ،عبدالکریم تورڈھیر کو صنعت و حرفت لیاقت علی کو بہبود آبادی کا محکمہ دے دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم