سویڈن کی نیٹو میں باضابطہ شمولیت، تنظیم کا 32 واں رکن ملک بن گیا

ویب ڈیسک: سویڈن کی نیٹو میں باضابطہ شمولیت سے تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 32 ہو گئی۔
نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) میں سویڈن کی شمولیت کے حوالے سے متعلق حتمی کارروائی روس یوکرین کی جنگ کے دوران عمل میں لائی گئی۔
اس حوالے سے تقریب کا انعقاد امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کیا گیا جس میں سویڈن کی نیٹو میں‌شمولیت کا اعلان کیا گیا۔
نیٹو میں نئے اتحادی کے طور پر سویڈن کی شمولیت کے موقع پر امریکی صدر بائیِڈن نے کہا کہ آج یہ اتحاد پہلے سے زیادہ طاقتور ہو گیا ہے اور اب نیٹو اپنا کردار مزید طاقت کے ساتھ انجام دے گا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں 92 کروڑ سے 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف