آرمی چیف کا دورہ آواران، شہداء کے اہل خانہ، مقامی عمائدین سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال پر بریفننگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا۔
کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔
آئِی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل نے دورے کے دوران شہداء کے اہل خانہ، مقامی عمائدین اور کسانوں سے بات چیت بھی کی۔
اس موقع پر آرمی چیف کو پاک فوج کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
آئِی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو پاک فوج کی صوبہ میں سماجی، اقتصادی اور زرعی ترقی کے حوالے سے کی گئی کارروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے اس موقع پر زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو کیلئے عزم پر زور دیا۔ آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ زراعت ملکی ترقی میں اہمیت رکھتی ہے، پاک فوج گرین پاکستان انیشیٹو میں تعاون جاری رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، بلوچستان کے بہادر لوگوں پر فخر ہمیں ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح کیا اور کالج کے اساتذہ اور طلبا سے بھی ملے۔
انہوں نے پاکستانی افواج کی متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں ریلیف اور تعمیری سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  کسانوں کے مطالبات تسلیم، وزیراعظم کا فوری گندم خریدنے کا حکم