مس ورلڈ 2024

مس ورلڈ 2024کا ٹائٹل چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا کے نام

ویب ڈیسک: یورپی ملک چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل جیت کر بھارتی حسینہ سینی شیٹھی کو دوڑ سے باہر کردیا ۔
مس ورلڈ 2024کا میلہ 28 سال بعد بھارت میں سجا جس کی فائنل تقریب 9 مارچ کو ممبئی میں واقع جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی، اس مقابلے میں دنیا بھر کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔
مقابلے کی ٹاپ 8حسیناؤں میں بھارت کی سینی شیٹھی بھی شامل تھیں جس کے بعد یہی اندازہ لگایا جارہا تھا کہ اس بار مس ورلڈ 2024 کا تاج بھارتی حسینہ کے سر ہی سجے گا لیکن جب مقابلے کی ٹاپ 4 حسیناؤں کا اعلان ہوا تو سینی شیٹھی ٹائٹل جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔
اس طرح چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ لبنان کی حسینہ یاسمینہ زیتون فرسٹ رنر اپ قرار پائیں۔
چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا کو پولینڈ کی کیرولینا بلواسکا نے مس ورلڈ 2024 کا تاج پہنایا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹینا پیزکووا نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی ہوئی ہے، وہ قانون اور بزنس کی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمیع خان کیساتھ سیٹ پر گھر جیسا ماحول محسوس ہوتا ہے، سونیا حسین