ہیلی کاپٹر گر کرتباہ

ٹیکساس میں امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ،3اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک:امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 3اہلکار ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا، فوجی طیارہ سرحد پر گشت کر رہا تھا جس میں نیشنل گارڈ کے دو فوجی اور ایک بارڈر پیٹرولنگ ایجنٹ ہلاک ہوا۔
گرنے والے طیارے میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں خاتون سمیت چار افراد سوار تھے۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی