چینی صدر

چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان بننے پر مبارکباد

ویب ڈیسک: چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو صدرِ پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین آہنی دوستی، تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے، چین اورپاکستان اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔
شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر میں مثبت نتائج حاصل کیے، پاکستان اور چین نے قریبی اعلی سطح کے تبادلے برقرار رکھے اور دونوں ممالک نے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی۔
چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون آگے بڑھانے کے لیے صدر زرداری کے ساتھ کام کرنیکے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف