اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد سلطانز کو ہرا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ سیزن 9کے 27ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے آئندہ مرحلے میں جگہ بنا لی ۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کا 229 رنز کاہدف اسلام آباد یونائیتڈ نے آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان حاصل کیا، کامیابی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ 11پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کے آئندہ مرحلے میں پہنچ گئی ۔
قبل ازیں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے، اوپنر یاسر خان اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 44 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم کپتان رضوان 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، یاسر خان 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں جونسن چارلس نے 16 گیندوں پر 42، افتخار احمد 13 جبکہ کرس جارڈن 15 رنز بناکر ناؤٹ آٹ رہے، ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیسری سینچری اسکور کی، انہوں نے 50 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2، نسیم شاہ اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکان کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، کوشش کریں گے میچ میں فتح حاصل کرکے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

مزید پڑھیں:  ڈپٹی کمشنر پشاورکی ہدایت پر پانی بل نادہندگان کے خلاف آپریشن کا آغاز