طالبان حکومت

طالبان حکومت پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں

ویب ڈیسک: افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش کا اظہار کیا ہے ۔
مرکزی ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کے ساتھ اچھے اور بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ۔
ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ نئی پاکستانی حکومت افغان مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق لچک دکھائیگی۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی، سفارتی، ثقافتی اور مذہبی معاملات میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں،میں امید ہے کہ نئی حکومت اس پر غور کرے گی۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم