پی ایس ایل 9، سلطانز اور گلیڈی ایٹرز آخری لیگ میچ میں مدمقابل

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9 کے سنسنی خیز مقابلے جاری، سلطانز اور گلیڈی ایٹرز آخری لیگ میچ میں مدمقابل۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی اس میچ کا میزبان ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں لیگ مرحلے کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔ سلطانز اور گلیڈی ایٹرز کے مابین کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رات 9 بجے جوڑ پڑے گا۔
پی ایس ایل 9 میں 6 میچز جیت کر ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان، لشینما کی خطرناک بیماری نے وبائی شکل اختیار کر لی