پشاور، مہنگائی عروج پر، اشیائے خوردونوش عوام کی دسترس سے باہر

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں رمضان المبارک میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی۔ دکاندار اور ریڑھی بان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ سبزی، فروٹ ، دودھ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش عوام کی دسترس سے باہر ہو گئیں۔
غریب دو وقت کی روٹی کو بھِی ترسنے لگا، ایسے میں ماہ رمضان میں حکومت کو عوام کے مسائل سمیت مہنگائی قابو کرنے کے لئَے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
موجودہ مہنگائی نے نہ صرف غریب عوام بلکہ متوسط طبقہ کے لوگوں کی بھِ چیخیں نکال دیں۔
ذرائع کے مطابق ان حالات میں دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر کے عوام کی پریشانیاں بڑھا دیں، ایسے میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی دکھائی نہیں دے رہی۔
آٹا، دال چاول اور گھی سمیت گوشت اور سبزی و فروٹ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے عوام نے حکومت سے مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 6 مئی تک توسیع