لوئر دیر، بروقت پاسپورٹ فراہمی گزشتہ 7 ماہ سے معطل

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر میں بروقت پاسپورٹ فراہمی گزشتہ 7 ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 12 ہزار سے زاید پاسپورٹ کی پرنٹنگ مکمل نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں ارجنٹ اور نارمل داخلہ فیس کے ساتھ درخواستیں جمع کرانے والے مایوسی کا شکور ہر گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بروقت پاسپورٹ فراہمی نہ ہونے کے سبب ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے ویزے ایکسپائر ہونے لگے۔ امسال حج اور عمرہ پر جانے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اہالیان علاقہ نے کہا ہے کہ 7 مارچ سے پاسپورٹ کی فیس میں ہوشربا اضافے کے باوجود پاسپورٹ نہ ملنا مایوس کن ہے۔ شہریوں کی وفاقی مشیر داخلہ محسن نقوی سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل۔

مزید پڑھیں:  طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف