ایبٹ آباد، پولیس گاڑی کھائی میں جا گری، دو پولیس اہلکار شدید زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد میں کالی مٹی کے قریب ڈی ایس پی گلیات کی گاڑی کھائی میں جاگری۔
ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار ڈی ایس پی گلیات عبدالغفور محفوظ رہے جبکہ دو پولیس اہلکار عتیق اور سمیع اللّہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور دونوں زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا