ہاکی فیڈریشن

ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے اجلاس21مارچ کو طلب

ویب ڈیسک: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے کانگریس کا ہنگامی اجلاس 21مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد علی نے کانگریس کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں مستعفی ہونے والے صدر خالد سجاد کھوکھر کی جگہ نامزد صدر طارق حسین بگٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کانگریس سے سیکرٹری رانا مجاہد سمیت دیگر عہدیداران بھی اعتماد کا ووٹ لیں گے تاکہ فیڈریشن اور ہاکی کے حلقوں میں پائی جانیوالی ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوسکے اور نئے صدر طارق بگٹی کی قیادت میں فیڈریشن قومی کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرے۔

مزید پڑھیں:  ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ صرف جاتی امراء کے آئین میں ہے، شیخ رشید احمد