وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، اہم امور زیر بحث

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جس میں اہم امور زیر بحث رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور واپس خیبرپختونخوا روانہ ہو گئے۔
بانی پی ٹی آئِی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور بغیر سرکاری پروٹوکول ملاقات کیلئے آئے اور واپس روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا