وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم فورسز کے ساتھ ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
وزیراعلیٰ نے حملے میںلیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت پانچ اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگی کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرکے جام شہادت نوش کیا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے، ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی بمباری، 17 فلسطینی شہید