حیات آباد میڈیکل کمپلیکس

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پر عملہ غائب،انکوائری شروع

ویب ڈیسک: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پر عملہ غائب، انکوائری شروع کردی گئی ،انشورنس کمپنی نے کائونٹر پر تعینات تمام عملہ معطل کردیا۔
پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پر عملے کی عدم موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیر صحت خیبر پختونخوا قاسم علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ چیف ایگریکٹیو صحت کارڈ کے ساتھ اٹھایا۔
انشورنس کمپنی نے کائونٹر پر تعینات تمام عملے کو معطل کرکے 3دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی جبکہ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس صحت کارڈ کائونٹر خالی ہے۔
انشورنس کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور تعینات عملے کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ، معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ 3 دنوں میں پیش کرے گی ، غفلت کے لیے ہماری زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
وزیر صحت قاسم شاہ نے کہا کہ صحت کارڈ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشوں کا تیسرا سپیل جاری، 21 افراد جاں بحق