پشاور، گھر کی دہلیز پر شہری قتل، پولیس مقابلے میں راہزن زخمی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانہ گلبہار کے علاقے میں گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے شہری قتل کردیا گیا جبکہ چمکنی میں پولیس مقابلے میں راہزن زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھر کی دہلیز پر شہری قتل کرنے کا واقعہ رشید ٹاﺅن روڈ پر نذربوستان جنازہ گاہ کے پاس پیش آیا ہے جہاں سرور خان ولد اکرام خان کو ملزم مہناز،ظہور اور عباس ساکن ہزار خوانی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی عمر تقریباً 50 سال تھی۔ وجہ عناد فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب ایس ایچ او چمکنی محمد اشفاق خان دیگر نفری کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجود تھے۔
اس دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ملزم زخمی ہوگیا جس کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس پی رورل عبدالسلام خالد کے مطابق ملزم جرم 392 میں تھانہ چمکنی کو مطلوب تھا جس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار سنیچر کا مزید ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار