پشاور، کوالٹی میں فرق پر بخار اور درد کی دوا پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: کوالٹی میں فرق پر بخار اور درد کی دوا پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بخار اوردرد کے علاج کی دوائی کے ایک بیج کو غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔
اس سلسلے میں سنٹرل ڈرگ لیب کراچی نے بارپون شربت کا بیج 202 غیر معیاری قراردیا ہے جس کے بعد اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس سے قبل بھی متعدد بیج کے غیر معیاری ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے تاہم اس وقت بھی مارکیٹ میں مذکورہ ادویات کا سٹاک فروخت ہورہاہے۔
الرٹ کے مطابق غیر معیاری بارپون سسپنشن سے مرض پیچیدگی اختیار کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ