فیفا ورلڈ کپ 2026، کوالیفائر میچ کیلئے اردن کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائنگ راونڈ کے میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فیفا ورلٹ کپ کے کوالیفائنگ راونڈ کے میچ کیلئے اردن کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق اردن کی ٹیم اسلام آباد پہنچی تو اردن کے سفیر ڈاکٹر ماین خریست سمیت سفارت خانہ کے دیگر اراکین اور پی ایف ایف آفیشلز نے استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور اردن کے مابین فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائنگ میچ کل جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے خلاف امریکہ میں مظاہرے آسٹریلوی جامعات تک پھیل گئے