علی امین گنڈاپور کی عوام کو رشوت خور افسران سے نمٹنے کی انوکھی تجویز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رشوت خور افسرانں سے نمٹنے کیلئے عوام کو انوکھی تجویز پیش کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام رشوت خور افسران کی شکایت کرنے کی بجائے ان کے سر پر اینٹ دے ماریں، اس کے بعد میرے پاس آئیں۔
وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ رشوت ایک لعنت اور معاشرے کیلئے کسی ناسور سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔ عوام خود جہنمی بنیں نہ مجھے بننے دیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشوں کا تیسرا سپیل جاری، 21 افراد جاں بحق