اسرائیل کو غزہ میں مزید امداد کی اجازت دینی چاہیے، برطانوی وزیراعظم

ویب ڈیسک: برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں مزید امداد کی اجازت دینی چاہیے۔
گزشتہ روز ایک سوالیہ نشست کے دوران لیبر پارٹی کے قانون ساز مارک ہینڈرک نے برطانوی وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا وہ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل سے اتفاق کرتے ہیں جنہوں نے کہا کہ اسرائیل بھوک کو جنگ کے ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
رشی سنک نے جواب میں کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں مزید امداد کی اجازت دینی چاہیے۔ ہم اس بگڑتے بحران پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے مزہد کہا کہ اس وقت غزہ میں قحط کا ماحول ہے اور ہمیں قحط سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان، 5 روزہ پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائَ جائینگے