غزہ جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیل کے منفی ردعمل نے پانی پھیر دیا

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی کے حوالے سے عالمی سطح پر کوششوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے حماس رہنماون کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا ردعمل منفی تھا۔
غزہ جنگ بندی کے حوالے سے منفی ردعمل پر حماس کے سینیئر اہلکار اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ حماس کی غزہ جنگ بندی کی تازہ تجویز پر اسرائیلی منفی ردعمل سے امکان ہے کہ قطر میں ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ثالثوں کو دی گئی تین مرحلوں کی تجویز پر اسرائیل کا ردعمل منفی تھا۔
یاد رہے کہ مطالبات میں غزہ میں دشمنی کا خاتمہ، بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی اور غزہ پٹی سے اسرائیلی فوج کا انخلاء شامل تھا۔
اسامہ حمدان نے نیتن یاہو کو اس معاہدے کو روکنے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور مزید کہا کہ اگر امریکا واقعی غزہ میں نسل کشی روکنا چاہتا ہے تو اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کر دے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، افغان لڑکیوں کی تعلیم کیلئے غیر سرکاری تنظیم متحرک