ہم پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، ڈونلڈ لو

ویب ڈیسک: امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان میں انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر سماعت کی۔ اس دوران امریکہ کے معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لو بھی پیش ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ڈونلڈ لو نے سماعت کے دوران بتایا کہ پاکستان کے حالیہ انتخابات میں مداخلت یا دھوکہ دہی کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔ پاکستان میں انتخابات کے دوران انٹرنیٹ کی بندش پر بھی تشویش ہے۔

مزید پڑھیں:  جمیعت کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

یاد رہے کہ ڈونلڈ لو امریکی محکمہ خارجہ کے وہی افسر ہیں جن پر 2022 میں واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کو دھمکی دینے کا الزام ہے۔ اس دوران لو نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم نہ کی گئی تو پاکستان کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
معاون وزیرخارجہ نے پی ٹی آئی حکومت گرانے میں امریکہ کے کردار کے سوال پر جواب نفی میں دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کو امریکی سازش کا الزام دینا جھوٹ ہے۔ ہم پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔
کمیٹی کے اجلاس کے دوران ’فری عمران خان‘ اور ’وی نیڈ عمران خان‘ سمیت لائر لائر کے نعرے بھی لگائے گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان جنرل سیلز ٹیکس کا نظام خرابیوں سے پاک کرے، ورلڈ بینک