فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور، اپیل خارج کر دی گئی

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف اپیل خارج کر دی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
اس موقع پر وکیل صفائی نے کہا کہ فیصل جاوید پر اثاثے ظاہر نہ کرنے کا غلط الزام ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امیدوار کو وراثت میں والد سے جائیداد ملی ہے جس کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا گیا۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق جس نے اعتراض اٹھایا ہے وہ خود سینٹ الیکشن کا امیدوار ہے۔
دلائل سننے کے بعد اپیلٹ ٹریبونل نے فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ