ماسکو کنسرٹ پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 93 تک جا پہنچی

ویب ڈیسک: روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کانسرٹ ہال میں ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 93 تک جا پہنچی۔
ماسکو میں پیش آنے والے حادثہ کے حوالے سے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں روس کے ساتھ ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی شدید مذمت جبکہ قومی سلامتی اور استحکام کیلئے روس کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ماسکو میں کانسرٹ ہال میں ہونیوالی فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 93 ہو گئی۔
کریملن ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کانسرٹ ہال واقعے میں اب تک 11 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ، چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست پر ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل