مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست قرار

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست قرار دیدیا۔
ذرائع کے مطابق تیس صفحات پر مشتمل پشاور ہائیکورت کا تفصیلی فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے پاس مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے کیسز سننے کا اختیار ہے جبکہ یہ اختیار صرف صوبے تک محدود ہے۔
عدالت نے جاری تفصیلی فیصلے میں مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل خواتین کی مخصوص نشست کے حق دار نہیں، مقررہ وقت گرزے کے بعد مخصوص نشست کی لسٹ جمع نہیں کرائی جا سکتی۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ یہ محصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہیں ہو سکتیں۔
بعد ازاں عدالت نے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں اس لیے درخواست خارج کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی