جنوبی وزیرستان، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی واپسی پر پولیس کی ہڑتال ختم

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی واپسی پر پولیس کی ہڑتال ختم، تمام تھانوں میں آج معمول کے مطابق کام کا سلسلہ جاری۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں 2 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی واپسی پر پولیس نے ہڑتال ختم کر کے امور کی انجام دہی شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے 7 تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے فرنٹیئر کانسٹبلری کے ہاتھوں پکڑی گئی 2 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی واپسی پر ہڑتال ختم کردی۔
یاد رہے کہ یہ گاڑیاں چند روز قبل ایف سی نے پکڑ کر کسٹم کے حوالے کی تھیں جس پر 7 تھانوں کی پولیس نے ہڑتال کردی تھی۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ