سلامتی کونسل قرارداد کے باوجود اسرائیل جارحیت برقرار رکھنے پر بضد

ویب ڈیسک: سلامتی کونسل قرارداد کے باوجود اسرائیل جارحیت برقرار رکھنے پر بضد ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے حماس کے خلاف مزید کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کا اس موقع پر کہنا ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائِلی جارحیت جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی تک جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب اسرائیلی افواج اس جگہ بھی کارروائی کریگی جہاں نہیں کی۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے اقوام متحدہ میں‌ سلامتی کونسل قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

اس دوران امریکا نے قرارداد کو ویٹو کیا نہ ہی ووٹنگ میں حصہ لیا۔
امریکہ کے اس اقدام پر اسرائیل اور امریکہ میں دوریاں بھی بڑھنے لگی ہیں۔ سلامتی کونسل میں امریکی اقدام پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے احتجاجا اسرائیلی مشیروں کا دورہ امریکا بھی منسوخ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  کسانوں کے مطالبات تسلیم، وزیراعظم کا فوری گندم خریدنے کا حکم