قرارداد ویٹو نہ کرنے پر اسرائیل مشروں کا دورہ امریکا منسوخ

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی۔ اس دوران امریکہ نے قرارداد ویٹو کی نہ ووٹنگ میں حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق قرارداد ویٹو نہ کرنے پر اسرائیل ناراض ہو گیا اور احتجاجاً مشروں کا دورہ امریکہ بھی منسوخ کر دیا۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مِں قرارداد منظوری کر لی گئی ہے۔
سلامتی کونسل اجلاس پر ناراض نیتن یاہو کی جانب سے مشیروں کے دورہ امریکہ منسوخ کرنے کو اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وفد کے دورہ امریکا کی منسوخی سے نیتن یاہو اپنی ناکامی چھپانا چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیتن یاہو کی جانب سے مشیروں کے دورہ امریکہ منسوخی کو امریکہ کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان