طلحہ محمود نے جمعیت علماء اسلام سے راہیں جدا کر لیں، پیپلز پارٹی میں شامل

ویب ڈیسک: طلحہ محمود نے جمیعت علماء اسلام سے راہیں جدا کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق طلحہ محمود خیبر پختونخوا سے سینٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔
اس حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی تھی جس میں مجھے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کیلئے دعوت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم