چینی سفارتخانے

بشام حملہ:چینی سفارتخانے کا ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر حملے کے بعد اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان سے حملے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے اور آئندہ چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔
چینی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہاکہ 2 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے داسو ہائیڈرو پاور اسٹیشن پروجیکٹ کی ایک گاڑی پر دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کیا جب یہ پراجیکٹ کی طرف جا رہی تھی جس کے نتیجے میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی مارے گئے۔
بیان میں کیا گیا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصل خانے اس حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں چینی سفارتخانے اور قونصل خانوں نے ہنگامی رسپانس کا کام شروع کردیا ہے، پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ حملے کی جامع تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دے
مزید کہا گیا کہ چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفط کے لیے عملی اور موثر اقدامات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس حملے جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
چینی سفارتخانے نے پاکستان میں موجود چینی باشندوں اور کمپنیوں سے کہاک وہ اپنی مقامی سیکورٹی صورت حال پر توجہ دیں، سیکورٹی کے اقدامات بڑھائیں اور حفاظی انتظامات کریں۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف